گوئٹے مالانے فلسطين كو ايك آزاد رياست كے طور پر تسليم كرليا

IQNA

گوئٹے مالانے فلسطين كو ايك آزاد رياست كے طور پر تسليم كرليا

23:54 - April 11, 2013
خبر کا کوڈ: 2517864
بين الاقوامی گروپ : مركزی امريكہ میں واقع جمہوری گوئٹے مالا نے فلسطين كو ايك آزاد رياست كے طور پر تسليم كر ليا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «shemsfm»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ گوئٹے مالا مركزی امريكہ كا پانچواں اور اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی كا ايك سو تينتيسواں ركن ملك ہے جس نے فلسطين كو سركاری سطح پر تسليم كيا ہے ۔
گوئٹے مالا كی وزارت امور خارجہ نے ايك بيان جاری كرتے ہوئے زور ديا : گوئٹے مالا حكومت نے لاتينی امريكہ اور كارييب كے ديگر ممالك كی طرح فلسطين كو ايك آزاد اور مستقل ملك كے طور پر تسليم كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
اسی طرح وزارت امور خارجہ كے اس بيان میں اميد ظاہر كی گئی ہے كہ بين الاقوامی برادری مقبوضہ فلسطين میں جاری بحران كے حل كے لیے سنجيدہ اور عملی اقدام كرے گی ۔
1210942
نظرات بینندگان
captcha