ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«salaamscepo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ قومی كانفرنس «Sciences Po» سے موسوم اسلامی انجمن اور فرانس كی اينٹی اسلام فوبيا آرگنائزيشن كے تعاون سے منعقد كی جائے گی جس میں اسلامی اداروں كے نمائندے اور مختلف يونيورسٹيوں كے اساتيد شركت كریں گے ۔
اس كانفرنس كے دعوت نامے میں كہا گيا ہے كہ ہر معاشرے كی دينی اور قومی اقليتیں خاص مسائل سے دوچار ہوتی ہیں اسی طرح فرانس میں بھی جب مسلمانوں كے مسائل كا ذكر كيا جاتا ہے تو ہمارا ذہن سب سے پہلے اسلام فوبيا جيسی بنيادی مشكل كی طرف متوجہ ہوتا ہے ۔
1211092