ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «صوت المنامه»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے منامہ كے علاقے "الدراز" میں واقع مسجد "امام صادق(ع)" میں نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران خيال ظاہر كيا : عوام كااصلی مطالبہ ملك میں اصلاحات كا قيام ہے اور حكومت اس مطالبے كو عملی كرنے كی قدرت ركھنے كے باوجود عوامی خواہشات كو نظر انداز كر رہی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ملك حاكمرانوں كی كوتاہيوں اور اظہار رائے كی آزادی پر پابندی جيسی متعدد مشكلات كا شكار ہے جن كا آج ہی علاج كرنا ہوگا اور اس کام میں ہر قسم كی تاخير خطرناك نتائج كا سبب بن سكتی ہے ۔
1211795