سيد علی فضل اللہ كا مسلمانوں كے درميان اتحاد و يكجہتی برقرار كرنے پر زور

IQNA

سيد علی فضل اللہ كا مسلمانوں كے درميان اتحاد و يكجہتی برقرار كرنے پر زور

23:58 - April 13, 2013
خبر کا کوڈ: 2518711
بين الاقوامی گروپ : لبنان میں آيت اللہ فضل اللہ انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ نے سعودی عرب كے صوبہ قطيف كے امام جمعہ كے ساتھ ملاقات كے دوران خطے كے نازك حالات كے پيش نظر مسلمانوں كی صفوں میں وحدت و يكجہتی قائم كرنے پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے راصد نيوز چينل كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۱اپريل كو سعودی عرب كے شيعہ نشين صوبے قطيف كے امام جمعہ نے آيت اللہ شيخ ہادی الفضلی كی تشيع جنازہ میں شركت كے لیے قطيف كا سفر كرنے والے علامہ فضل اللہ انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ سيد علی فضل اللہ كے ساتھ ملاقات كی ہے ۔
قطيف كے علما اور ثقافتی شخصيات كی موجودگی میں منعقد ہونی والی اس ملاقات كے دوران سيد علی فضل اللہ نے اپنے خطاب كے دوران خطے كو درپيش مسائل كا جائزہ ليا ہے ۔
1211907
نظرات بینندگان
captcha