يورپين يونين كے انسانی حقوق كميشن كے وفد كی جانب سے بحرين كا دورہ

IQNA

يورپين يونين كے انسانی حقوق كميشن كے وفد كی جانب سے بحرين كا دورہ

23:30 - April 15, 2013
خبر کا کوڈ: 2519377
بين الاقوامی گروپ : يورپين يونين كے انسانی حقوق كميشن كا ايك وفد بحرين میں جاری بحران كا جائزہ لينے كے لیے اس مہينے بحرين كا سفر كرے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «IINA.fr»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ يورپين يونين كے سياسی مشير "مرسيا ميكو" نے ايك پريس كانفرنس كے دوران اعلان كيا : کمیشن کا ساتھ رکنی وفد اپریل کے آخر تک بحرین کا دورہ کرے گا اور منامہ کے حکام سمیت انسانی حقوق کے لیے فعال شخصیات کے ساتھ ملاقات کرے گا ۔
انہوں نے بحرین میں عوام کے حقوق کی پامالی کی طرف اشارہ اور جیل میں قید انسانی حقوق کے کارکنوں کا دفاع کیے بغیر واضح کیا : یورپین یونین اس بات کی قائل ہے کہ بحرین کے مسائل کا حل قومی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔
1212737
نظرات بینندگان
captcha