نجف؛ حرم امير المومنين (ع) میں حضرت فاطمہ زہرا(ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

IQNA

نجف؛ حرم امير المومنين (ع) میں حضرت فاطمہ زہرا(ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

23:31 - April 15, 2013
خبر کا کوڈ: 2519379
بين الاقوامی گروپ : گزشتہ روز ۱۴ اپريل كو زائرين كی بڑی تعداد كی موجودگی میں حرم امير المومنين امام علی (ع) میں حضرت فاطمہ زہرا(ع) كی مظلومانہ شہادت كی مناسبت سے مجلس عزا منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے براثا نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كل صبح سے ہی حضرت زہرا(ع) كا پرسہ دينے كے لیے بڑی تعداد میں زائرين حرم امير المومنين (ع) میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے ۔
اسی مناسبت سے نجف كی تمام سڑكوں پر پرچم عزا نصب كيئے گئے تھے اور شديد سيكورٹی كا بندو بست كيا گيا تھا ۔
ايك دوسری رپورٹ كے مطابق ، حرم كاظمين (ع) كی جانب سے "سيدہ زہرا(ع) ؛ قرآن وسنت كی تعليمات كا امتداد" كے عنوان سے ايك كانفرنس منعقد كی گئی ہے ۔
1212612
نظرات بینندگان
captcha