طائف میں " قرآن كريم اور سنت كے چكمتے موتی " كے عنوان سے چوتھے سيمينار كا افتتاح

IQNA

طائف میں " قرآن كريم اور سنت كے چكمتے موتی " كے عنوان سے چوتھے سيمينار كا افتتاح

23:12 - April 16, 2013
خبر کا کوڈ: 2519950
بين الاقوامی گروپ : ۱۴ اپريل كو "قرآن و سنت كا علمی اعجاز" نامی عالمی انجمن كے خواتين ونگ كی كوششوں سے طائف كے "مريديان الہدا" ہوٹل میں " قرآن كريم اور سنت كے چكمتے موتی " كے عنوان سے چوتھے سيمينار كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "باب " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ تين روزہ سيمينار "قرآن كريم اور سنت كے چكمتے موتی" كے عنوان سے منعقد كيا جا رہا ہے ۔
طائف میں مذكورہ انجمن كے خواتين ونگ كی انچارج "ليلی عبد اللہ ظفر" نے خيال ظاہر كيا : اس سيمينار كا ہدف قرآن اور سنت كی پرمعنی تعليمات كے ذريعے خالق وحدہ لاشريك كی عظمت كے احساس كو مزيد بہتر كرنا ہے ۔
1212670
نظرات بینندگان
captcha