بين الاقوامی گروپ : اخباری ذرائع نے بيلجئيم كے پارليمانی نمائندوں كی جانب سے اسلام فوبيا كے سدباب كے لیے پارليمنٹ میں ايك قانون كی مںظوری كے لیے جاری كوششوں كے بارے میں خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«saphirnews» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ بيلجئيم كے چھ اراكين پارليمنٹ نے ايك بيان كے ذريعے پارليمنٹ سے ايك قانون منظور كرنے كا مطالبہ كيا ہے جس كے ذريعے ملك میں تيزی سے پھيلتی ہوئی اسلام فوبيا كی لہر كو روكنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے كہ ان نمائںدوں نے گزشتہ سالوں كے دوران يورپ اور بيلجئيم میں اسلا م فوبيا كے حوالے سے بڑھتے ہوئے اقدامات پر خبردار كيا اور بيلجئيم كی حكومت سے اس قسم كے اقدامات كو فوری طور پر روكنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
1212906