اسلام ‏مخالف بيانات پر تركی كے معروف موسيقار كو قيد كی سزا

IQNA

23:31 - April 17, 2013
خبر کا کوڈ: 2520563

اسلام ‏مخالف بيانات پر تركی كے معروف موسيقار كو قيد كی سزا

بين الاقوامی گروپ : تركی كے معروف موسيقار "فاضل سای" كو مسلمانوں كے بارے میں توہين آميز بيان بازی كے جرم میں دس ماہ كے لیے جيل بھيج ديا گيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «french.ruvr»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ۱۵ اپريل كو استنبول كی ايك عدالت نے فاضل ساری كو ٹوئٹر كے ذريعے مسلمانوں كے خلاف توہين آميز بيان بازی كے جرم میں ۱۰ ماہ كی سزا سنائی ہے ۔
اس وقت بيرون ملك مقيم مذكورہ ترك موسيقار نے ٹوئٹر پر قرآن كريم كی كچھ آيات تحرير كیں اور ان كی خودساختہ تفسير كے ذريعے مسلمانوں كے عقائد كو تنقيد كا نشانہ بنايا ہے ۔
اس عدالتی حكم كے مطابق اگر فاضل سای نے آئندہ پانچ سال كے دوران دوبارہ ايسی حركت كی تو اس كے خلاف سزا كا اجرا كيا جائے گا ۔
1213230
نظرات بینندگان
captcha