ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ بحرينی شيعوں كے قائد اور منامہ كی مسجد "امام صادق (ع)" كے خطيب آيت اللہ عيسی قاسم نے نماز جمعہ كے خطبوں میں خيال ظاہر كيا : بحرين میں عوامی تحريك سياسی ، اصلاح پسند اور پر امن طريقے سے شروع ہوئی تھی اور انہی خصوصيات كے ساتھ باقی رہے گی ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس تحريك كا ہتھيار پر امن مظاہروں كے دوران صبر اور تحمل كے ساتھ اپنے حقوق كے لیے آوازبلند كرنا ہے اس اميد كے ساتھ كہ ايك دن ايك منصفانہ مطالبات پورے ہوں گے ۔
1214859