ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "بلدتنا" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ ريلی ام الفحم كے "حراء" انسٹی ٹيوٹ كی كوششوں سے "ابناؤنا و القرآن ؛ ہماری اولاد اور قرآن كريم" كے عنوان سے منعقد كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ ريلی میں شريك حراء انسٹی ٹيوٹ كے طلبا اور اساتيد نے ہاتھوں میں قرآن كے نسخے اٹھا ركھے تھے اور "لاالہ الا اللہ و القرآن كتاب اللہ " ، "القرآن لنا دستور ھو المنھج ھو النور" كے فلك شگاف نعروں كے ذريعے كلام وحی كی حمايت كا اعلان كر رہے تھے ۔
1214960