ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ic-el»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ تقريب مقامی وقت كے مطابق شام ٦بجے اسلامی مركز میں منعقد كی جائے گی جس كے دوران حضرت زہرا(ع) كی شخصيت كے بارے میں خطاب سميت مخلتف پروگرام منعقد كيئے جائیں گے ۔
اسی طرح ۲۴ مئی كو امير المومنين حضرت امام علی (ع) كے يوم ولادت كی مناسبت سے بھی اسلامی مركز میں مختلف پروگرام منعقد كيئے جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ جرمنی كے شہر ہيمبرگ میں واقع اسلامك سينٹر میں بھی ۳۰ اپريل كو ولادت حضرت زہرا (ع) كی مناسبت سے جشن منعقد كيا جائے گا۔
1215141