آستان مقدس كاظمين كے محترم متولی نے اسلامك ريسرچ فاؤنڈيشن كا دورہ كيا

IQNA

آستان مقدس كاظمين كے محترم متولی نے اسلامك ريسرچ فاؤنڈيشن كا دورہ كيا

8:34 - September 29, 2013
خبر کا کوڈ: 2596370
آستان مقدس كاظمين كے محترم متولی نے آستان قدس رضوی سے وابستہ اسلامك ريسرچ فاؤنڈيشن كا دورہ كرتے ہوئے اس ادارے كی علمی اور تحقيقاتی فعاليات كو قريب سے مشاہدہ كيا اور آشنائی حاصل كی۔
آستان قدس رضوی كی خبر رساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق یہ دورہ جو تين گھنٹے تك جاری رہا آستان مقدس كاظمين كے محترم متولی ڈاكٹر جمال دباغ،ہيئت امناء اور اس مقدس آستان كے تعلقات عامہ كے مسئول نے آستان قدس رضوی سے وابستہ اسلامك ريسرچ فاؤنڈيشن كی علمی اور تحقيقاتی فعاليات سے آشنائی حاصل كرنے كے علاوہ اس ادارے كے جنرل منيجر سے ملاقات كی۔
حجۃ الاسلام والمسلمين علی اكبر الہٰی خراسانی نے اس ملاقات میں آستان مقدس كاظمين كے محترم متولی كو خوش آمديد كہتے ہوئے اس ادارے كی فعاليات كی رپورٹ پيش كی۔
انہوں نے كتاب’’المعجم فی فقہ لغہ القرآن و سر بلاغتہ‘‘سے متعلق ضروری وضاحت ديتے ہوئے اس كتاب كو جمہوری اسلامی كے مقدس نظام كی قومی ميراث اور عالم اسلام كی اہم ترين ميراث سے تعبير كيا۔
اسلامی علوم كے اس محقق نے اظہار كيا: حال حاضر میں آستان قدس رضوی سے وابستہ اسلامك ريسرچ فاؤنڈيشن میں سب سے بڑاتحقيقاتی گروپ اس كتاب كی تدوين میں مصروف ہے اور سالانہ بطور متوسط اس كتاب كی اڑہائی جلدیں تيار ہوتی ہیں۔
كتاب’’المعجم فی فقہ لغہ القرآن و سر بلاغتہ‘‘كی ۶۰ جلدوں كی تدوين
انہوں نے یہ بيان كرتے ہوئے كہ اب تك كتاب’’المعجم فی فقہ لغہ القرآن و سر بلاغتہ‘‘ كی ۲۴جلدیں تيار اور شائع ہوچكی ہیں اور اس دورے كی ۲۵ویں جلد تيار ہوچكی ہے اور طباعت كے مراحل میں ہے،مزيدكہا:پيش گوئی كی جاتی ہے كہ یہ دورہ ۶۰ جلدوں میں شائع ہوگا۔
جناب الہٰی خراسانی نے كہا:اس ادارے نے اب تك مختلف ميدانوں میں ۳۰۰۰ عناوين سے زائد كتابوں كو ۱۳ملين نسخوں میں شائع كرواياہے۔
آستان قدس رضوی سے وابستہ اسلامك ريسرچ فاؤنڈيشن كے جنرل منيجر نے اس ادارے كی كتابوں كے مخاطبين كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا:بچے،نوجوان،جوان،معاشرے كے عام افراد،اسٹوڈنٹس،علماء اور تہذيب يافتہ ايسے گروپس ہیں جن كے لیے خاص كتابیں شائع كی گئی ہیں۔
انہوں نے یہ بيان كرتے ہوئے كہ اسلامك ريسرچ فاؤنڈيشن كی جانب سے انگلش زبان میں ۲۲ عناوين اور اردو زبان میں ۱۸ عناوين پر كتابیں شائع ہوچكی ہیں،اظہار كيا:یہ علمی اور تحقيقاتی مركز دنيا كے دور درازمقامات پر ۱۸۰ ممالك سے رابطے میں ہے۔
آخر میں آستان مقدس كاظمين كے محترم متولی نے آستان قدس رضوی سے وابستہ اسلامك ريسرچ فاؤنڈيشن میں انجام دی جانے والی فعاليات كی قدردانی كرتے ہوئے اس ادارے كے ساتھ پہلے كی نسبت زيادہ روابط اور تعاون كی خواہش ظاہر كی۔
نظرات بینندگان
captcha