آستان قدس رضوی كا كتابخانہ محققين كے مطالعے اور تحقيقات كے لیے كامل ترين مركز ہے

IQNA

آستان قدس رضوی كا كتابخانہ محققين كے مطالعے اور تحقيقات كے لیے كامل ترين مركز ہے

8:36 - September 29, 2013
خبر کا کوڈ: 2596373
آستان مقدس كاظمين كے محترم متولی نے آستان قدس رضوی كے مركزی كتابخانے كا دورہ كرتے ہوئے كہا:یہ كتابخانہ محققين كے مطالعے اور تحقيقات كے لیے كامل ترين مركز ہے۔
آستان قدس رضوی كی خبر رساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق ڈاكٹر جمال دباغ نے اس دورے كے حاشیے میں اظہار كيا:یہ كتابخانہ دنيا بھر كے غنی ترين كتابخانوں اور ثقافتی مجموعوں میں سے ہے جو محققين كی ضروريات كو پورا كررہا ہے۔
انہوں نے یہ بيان كرتے ہوئے كہ میں نے مختلف ممالك كے كتابخانوں كا دورہ كيا ہے،كہا:یہ مركز عالم آل محمد حضرت امام رضا علیہ السلام سے منسوب ہونے كی بنا پر دينی اور رضوی ثقافت كی ترويج اور فروغ كے لیے عظيم پشت پناہ ہے۔
انہوں نے آستان قدس رضوی كے كتابخانوں،عجائب گھروں اور دستاويزات كے مركز كی آستان مقدس كاظمين كے ساتھ باہمی مشترك تعاون كی آمادگی كے اعلان كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا:آستان مقدس كاظمين كتابوں كی مرمت،حفاظت، نفيس آثار اور كتابوں كے اسكن كا كام آستان قدس رضوی كے سپرد كرےگا۔
آستان مقدس كاظمين كے محترم متولی نے اظہار كيا:جو بھی حرم مطہر رضوی میں مشرف ہوتا ہے اسے چاہیے كہ اس كتابخانے كے غنی ترين گنجينے كو قريب سے مشاہدہ كرے اور اس مقام میں موجودنہايت عاليشان سہوليات سے استفادہ كرے۔
جناب دباغ نے یہ بيان كرتے ہوئے كہ وہ ۳۵ سال سےمختلف يونيورسٹيوں میں تدريس كررہے ہیں،كہا:اسٹوڈنٹس ،محققين اور اہل فكر كی تقريباً تمام تحقيقاتی ضروريات كو اس كتابخانے میں پورا كيا گيا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha