مصری عالم دین: تکفیری سوچ کا خاتمہ صرف اتحاد اور علماء کی وحدت سے ممکن

IQNA

مصری عالم دین: تکفیری سوچ کا خاتمہ صرف اتحاد اور علماء کی وحدت سے ممکن

11:48 - November 24, 2014
خبر کا کوڈ: 2611127
بین الاقوامی گروپ: مصری عالم دین نے کہا کہ تکفیریوں کی حقیقت سے سب آگاہ ہوچکے ہیں اور سبکو ملکر اس سوچ کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہیے

ایکنا نیوز- مصر کے معروف عالم دین  تاج‌الدین هلالی نے قم میں جاری بین الاقوامی تکفیری تحریک کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں آیت اللہ مکارم شیرازی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تکفیری گروپ مذہبی جنگ کے نام پر لاالہ الاللہ  کا پرچم اٹھا کر تمام حرمتوں کو پامال کررہا ہے اور قتل عام میں مصروف ہے
انہوں نے کہا : اس کانفرنس میں شریک ہوکر ہم اعلان کررہے ہیں کہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ  تکفیریوں کا مقابلہ کریں گے اور خدا کے نام پر مقدسات کی توہین کرنے والوں کی سوچ کو مٹا کر دم لیں گے
تاج‌الدین هلالی نے اس سوچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا : تکفیری گروپ شام،عراق،لیبیا،یمن اور دیگر اسلامی ممالک کو نابود کرنے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نسل کو امن درکار ہے اور ضرورت  ہے کہ اسلامی ممالک کے علماء وحدت کے ساتھ اس سوچ کو جڑ سے ختم کرنے کی کوشش کریں.

1476458

ٹیگس: تکفیری ، سوچ ، عمل
نظرات بینندگان
captcha