ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے نائجیریا کے شمالی علاقے کانو میں ہونے والے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کا شکار ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔ انھوں نے زخمیوں کیلئے بھی جلد صحتیابی کی آرزو اور امید ظاہر کی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے نائجیریا کے شمالی علاقوں میں تعلیمی و تربیتی مراکز تیز ہوتے ہوئے حملوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے جرائم کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے نائجیریا میں استحکام کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس ملک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قسم کے حملوں کے تمام ذمہ دار عناصر کو گرفتار کرکے سزائیں دیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے وحشیانہ حملوں کی کوئی توجیہ نہیں کی جاسکتی۔ واضح رہے کہ نائیجیریا کے شہر کانو کی بڑی مسجد میں جمعے کے روز ہونے والے بم دھماکوں میں ایک سو بیس افراد جاں بحق اور دو سو سّتر دیگر زخمی ہوئے ہیں۔