حقیقی اسلام کا تعارف،عالم اسلام کے میڈیا کی ذمہ داری

IQNA

حقیقی اسلام کا تعارف،عالم اسلام کے میڈیا کی ذمہ داری

13:03 - December 03, 2014
خبر کا کوڈ: 2614805
بین الاقوامی گروپ:ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی علی جنّتی نے عالم اسلام کے تمام ذرائع ابلاغ سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ پوری دنیا کو حقیقی اسلام متعارف کرائیں

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق ارنا سے گفتگو میں علی جنتی نے تہران میں منعقدہ، اسلامی ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس کو عالم اسلام میں امن و امان کی برقراری کیلئے ذرائع ابلاغ کی یکسوئی سے متعلق بہترین موقع قرار دیا۔ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی علی جنّتی نے کہا کہ عالم اسلام کو اس وقت مختلف قسم کے اہم مسائل کا سامنا ہے جن میں سرفہرست، انتہا پسند اور تکفیری گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ہیں۔ انھوں نے افریقہ اور مشرق وسطی میں تشدد کی بڑھتی ہوئی لہر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تہران، اسلامی ملکوں کے درمیان اتحادویکجہتی کے فروغ اور تشدد و انتہا پسندی کے مقابلے میں ان کی جانب سے متحدہ مواقف کے حوالے سے اہم مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے گا۔ واضح رہے کہ اسلامی ملکوں کے اطلاعات کے شعبے کے ماہرین کا دو روزہ اجلاس، پیر اور منگل کو تہران میں تشکیل پایا اور اسلامی تعاون تعاون تنظیم میں ستّاون اسلامی ممالک شامل ہیں اور ایران ابتک ان ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس کی دو بار میزبانی کرچکا ہے۔اسلامی ملکوں کے وزرائے اطلاعات و نشریات کا دسواں اجلاس آج تہران میں ہورہا ہے۔

61994

نظرات بینندگان
captcha