داعش عراق و شام کی بجائے اسرائیل کے خلاف لڑے، حافظ سعید

IQNA

داعش عراق و شام کی بجائے اسرائیل کے خلاف لڑے، حافظ سعید

20:27 - December 05, 2014
خبر کا کوڈ: 2615268
بین الاقوامی گروپ:امیر جماعت الدعوۃ کا اجتماع میں خطاب میں کہنا تھا کہ جہاد کو دہشت گردی قرار دیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کے نام پر عالمی سازشیں کی جا رہی ہیں، نائن الیون کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان پر حملہ کیا، 13سال جاری رہنے والی اس جنگ میں اسے بدترین شکست کا سامنا ہے۔

ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز: لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے کہ مسلمان ملک اپنی کرنسی، اسلامی فوج، مشترکہ دفاع اور بین الاقوامی عدالت انصاف بنائیں۔ اگر یورپی یونین بن سکتی ہے تو اسلامی یونین کیوں نہیں؟ نواز شریف بھارت سے کھلی بات کریں کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو پھر مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا حکمرانوں پر فرض ہو جاتا ہے۔ بھارت اور اسرائیل پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ حکمران کشکول توڑ دیں، سود ختم اور سودی قرضے واپس نہ کرنے کا اعلان کیاجائے، ملکی معیشت سنور جائے گی، امریکہ، بھارت اور ان کے اتحادی مسلم ملکوں پر قبضے کریں گے تو پھر مسلمانوں کے پاس جہاد کے علاوہ کوئی اور چارہ باقی نہیں رہتا۔ انڈیا کی فوج نیٹو فورسز کی جگہ بٹھا کر امریکہ شکست سے نہیں بچ سکتا۔ داعش جیسی تنظیمیں عراق اور شام کی بجائے فلسطین جا کر اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجائیں۔ روس کو شکست سے دوچار کرنے والے بھی کشمیر جا کر غاصب بھارت کے مظالم روکیں، مسلم حکومتوں، اداروں اور فوجوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔

مظلوم کشمیری وفلسطینی مسلمانوں اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے حافظ محمد سعید آبدیدہ ہو گئے جبکہ لاکھوں شرکاء زاروقطار روتے رہے۔ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطا ب میں کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے مگر اسے اسرائیل کا فلسطین میں اور بھارت کا کشمیر، حیدرآباد، گجرات، آسام اور میزورام میں ڈھایا جانے والا ظلم نظر نہیں آتا۔ جہاد کو دہشت گردی قرار دیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کے نام پر عالمی سازشیں کی جا رہی ہیں، نائن الیون کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان پر حملہ کیا، 13سال جاری رہنے والی اس جنگ میں اسے بدترین شکست کا سامنا ہے۔ ہم پورے مغرب اور صلیب کی شکست ہے۔ اس شکست کا داغ دینے کیلئے امریکی فوج نے وہاں ایک سال رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور نیٹو فورسز کی جگہ بھارتی فوج کو متعین کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وہ حالات کا رخ بدلنا چاہتے ہیں مگر انہوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔ انڈیا شکست خوردہ امریکہ کو نہیں بچا سکتا۔

۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام میدانوں میں شکست کے بعد مسلمانوں کو آپس میں الجھانا چاہتے ہیں، داعش اور اس طرح کی دیگر جماعتوں کی قیادت کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ کفار کی سازشوں کو سمجھیں، مسلم حکومتوں، اداروں اور فوجوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری کرنا بہت بڑی غلطی ہے، داعش جیسی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ عراق اور شام کی بجائے فلسطین جا کر اسرائیل کے خلاف لڑیں اور اس کی اینٹ سے اینٹ بجائیں۔ اس طرح امریکی فوجوں کی مداخلت سے سارا عرب پاک ہو جائے گا۔

423573

نظرات بینندگان
captcha