طالبان یا داعش جو طریقہ اختیار کر رہے ہیں اسے اسلامی قرار نہیں دیا جاسکتا: پروفیسر ساجد میر

IQNA

طالبان یا داعش جو طریقہ اختیار کر رہے ہیں اسے اسلامی قرار نہیں دیا جاسکتا: پروفیسر ساجد میر

11:48 - December 08, 2014
خبر کا کوڈ: 2616421
بین الاقوامی گروپ:مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کا کہنا ہے کہ اسلام میں اپنی بات منوانے کیلئے قتل و غارت گری کی کوئی گنجائش نہیں، ہمیں بھارت، افغانستان اور ایران سے اپنے معاملات درست کرنا ہونگے۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز: مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ عمران خان کے دھرنوں کے پیچھے کچھ نادیدہ قوتیں ہیں۔ دھاندلی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ نہیں میرے نزدیک بدامنی اور دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس کا دائرہ پورے خطے میں پھیل چکا ہے۔ ہم اسے خلا میں کھڑے ہوکر حل نہیں کرسکتے، اسکے لئے ہمیں بھارت، افغانستان اور ایران سے اپنے معاملات درست کرنا ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام میں اپنی بات منوانے کے لیے قتل و غارت گری کی کوئی گنجائش نہیں، طالبان یا داعش جو طریقہ اختیار کر ررہے ہیں اسے اسلامی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

424129

نظرات بینندگان
captcha