ایکنانیوز- شفقنا: روس کے سینئیر مشیر الیگزینڈر پروخانوف نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی موساد دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنوں کو انٹیلی جنس کی تربیت دیتے ہیں۔
الیگزینڈر پروخانوف نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مشرق وسطی میں داعش کی دہشتگردانہ کارروائیوں میں اسرائیلی فوجیوں کے کردار سے پردہ اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور موساد نے مشرق وسطی میں اپنی دیرینہ مداخلتوں کے پیش نظر اپنے تجربات دہشتگرد گروہ داعش تک منتقل کرنے کی کوشش کی ہے۔الیگزینڈر پروخانوف نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ داعش اور اسلام میں تضاد پایا جاتا ہے کہا کہ داعش خطے میں خوف و ہراس پھیلانے ، ایران اور روس کو دھمکی دینے اور یورپ کو ڈرانے کے سلسلے میں امریکہ کا آلۂ کار ہے۔