پاکستانی حکومت اور قوم سے ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر کا اظہار ہمدردی

IQNA

پاکستانی حکومت اور قوم سے ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر کا اظہار ہمدردی

9:13 - December 18, 2014
خبر کا کوڈ: 2621745
بین الاقوامی گروپ: ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے ایک پیغام میں، پاکستان کے شہر پیشاور میں ایک اسکول میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے پر، پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ کے سربراہوں کو تعزیت پیش کی ہے۔

ایکنانیوز- ایرانی ریڈیو کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے ایک پیغام میں، پاکستان کے شہر پیشاور میں ایک اسکول میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے پر، پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ کے سربراہوں کو تعزیت پیش کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کے روزعلیحدہ علیحدہ پیغام میں، پشاور اسکول میں بے گناہ بچوں کی ہلاکت پر، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صدیق اور چیئر مین سینٹ سید نیرحسین بخاری کو تعزیت پیش کی ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے ان پیغامات میں کہا ہے کہ اس غم انگیز حادثے نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ اقوام عالم کے امن و سلامتی کو دہشت گرد گروہوں کا خطرہ لاحق ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں اس دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اورقوم سے اظہار ہمدردی کیا۔ 

واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے مرکز پیشاور میں ایک آرمی اسکول پر دہشتگردوں کے وحشینانہ حملے میں 132  طلباء سمیت 148 افراد  ہلاک اور دو سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

62712

نظرات بینندگان
captcha