انڈو نیشیا کے بڑے اخبار پر توہین اسلام کا الزام

IQNA

انڈو نیشیا کے بڑے اخبار پر توہین اسلام کا الزام

9:17 - December 18, 2014
خبر کا کوڈ: 2621748
بین الاقوامی گروپ: انڈونیشیا کے ممتاز اخبار ”جکارتہ پوسٹ“ کو دولت اسلامیہ (داعش) پر ایک کارٹون کی صورت میں تنقید کرنے پر توہین مذہب کے الزامات کا سامنا کرنا پڑگیا ہے اور اخبار کے ایڈیٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکنانیوز- روزنامہ پاکستان کے مطابق انڈونیشیا کے ممتاز اخبار ”جکارتہ پوسٹ“ کو دولت اسلامیہ (داعش) پر ایک کارٹون کی صورت میں تنقید کرنے پر توہین مذہب کے الزامات کا سامنا کرنا پڑگیا ہے اور اخبار کے ایڈیٹر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ شدت پسندی کے ساتھ مذہب کا نام ملانے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنانے کیلئے داعش کے جھنڈے کو ایک کارٹون کی شکل میں چھاپا گیا تھا اور اس کا مقصد مذہب کی توہین نہیں بلکہ مذہب کے نام کے غلط استعمال کی طرف توجہ دلانا تھا۔

اخبار کے کارٹون میں داعش کے جھنڈے کے درمیان والے حصے پر کھوپڑی اور ہڈیوں کا نشان بنایا گیا تھا۔ جھنڈے پر مقدس عبارت کے ساتھ ان نشانات کی موجودگی کو بعض حلقوں کی طرف سے مذہب کی توہین قرار دے کر اخبار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اخبار کے ایڈیٹر انچیف میدیاتاما سوریو ڈننگرت کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر انہیں پانچ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

172561

ٹیگس: اخبار ، داعش ، توہین
نظرات بینندگان
captcha