ایکنانیوز- ایرانی ریڈیو کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے پاکستان کے شہر پشاور میں امن اجلاس تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ایاد بن امین مدنی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کے مقصد سے پاکستان کے شہر پشاور میں اسلامی ملکوں کے سفراء اور علماء کی شرکت سے امن کے موضوع پر ایک اجلاس تشکیل دیگی۔
انھوں نے اس بات کا اعلان پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک سے ملاقات کے موقع پر کہی۔تاہم انھوں نے اس اجلاس کی تاریخ کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ایاد بن امین مدنی نے کہا کہ دہشتگردوں کو ان کی مجرمانہ خصلت کی بناء پر پاکستان کے عوام، مسلمانوں اور یہاں تک کہ انسانوں میں سے بھی نہیں قرار دیا جاسکتا۔