او آئی سی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے

IQNA

او آئی سی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے

20:58 - December 24, 2014
خبر کا کوڈ: 2626624
بین الاقوامی گروپ:فلسطینی کی خود مختار انتظامیہ کے وزیر خارجہ نے اسلامی کانفرنس تنظیم کو بیت المقدس کے حوالے سے ذمہ داریوں پر عمل کی دعوت دی ہے۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق فلسطین کی سماء نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ ایک مہینے قبل فلسطین نے بیت المقدس کی حمایت کے لئے اسلامی کانفرنس تنظیم کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ابھی بھی 29 ملکوں نے اس اجلاس کے انعقاد کی حمایت نہیں کی ہے۔

المالکی نے مسئلہ فلسطین اور صہیونی حکومت کے تسلط پسندانہ اقدامات کے سبب بیت المقدس کے علاقے کے باشندوں کی مشکلات و رنج و مصائب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، اسلامی کانفرنس تنطیم سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس کے دفاع کے حوالے سے، اپنے ذمہ داریوں پر عمل کرے اور اس شہر کے عوام کو صہیونی حکومت کے ظلم و ستم سے رہائی دلوانے میں مدد کرے۔ فلسطین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکہ صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی سرزمینوں کے قبضے کے خاتمے کے منصوبے کو ویٹو کردیتا ہے، تب بھی فلسطینی، آزاد فلسطینی بیت المقدس کے دارالحکومت کے ساتھ ریاست کی تشکیل کے لئے اپنی جدو جہد جارری رکھیں گے۔

62951

نظرات بینندگان
captcha