ایکنا نیوز- تہران میں جاری عالمی طلباء قرآنی مقابلوں کا اختتام ہوچکا لیکن ان مقابلوں کے ہمراہ مختلف مقامات پر انس با قرآن کے نام سےمحفلوں کا انعقاد جاری ہیں
اس حوالے سے تہران شہر اور مضافات میں آج مزید چار قرآنی پروگرام منعقد ہوں گے جنمیں بین الاقوامی قرآء شرکت کریں گے
شہر ری کی جامع مسجد الہدی میں نماز مغرب کے بعد ہونے والے پروگرام میں ایران کے بین الاقوامی قاری مھدی عادلی اور تھائی لینڈ کے قاری محمد کمال الدین لی عام تلاوت کا شرف حاصل کریں گے
شہر ری کی مسجد جامع الزهرا(س) میں نماز مغرب کے بعد ہونے والے قرآنی پروگرام میں مصر کے قاری محمد نیاظی ، احمد ابوالقاسمی ایرانی قاری اور مصری قاری محمود کمال الدین تلاوت پیش کریں گے
ایک اور پروگرام میں نماز مغرب کے بعد ایران کے قاری جعفر فردی،مصطفی حماد پاکستانی قاری تلاوت کریں گے یہ پروگرام قصر الدشت کے علاقے میں واقع مسجد امام علی(ع) میں منعقد ہوگا
انس با قرآن کے نام سے چوتھا نورانی پروگرام شہر ری کے دارالقرآن مرکز میں منعقد ہوگا جسمیں ایران کے بین الاقوامی قاری سعید طوسی،قاری عبدالعلی محمد قاسم الصادقی تلاوت کا شرف حاصل کریں گے
قابل ذکر ہے کہ انس با قرآن کے نام سے جاری پروگراموں کا سلسلہ مزید تین دن تک مختلف علاقوں میں جاری رہے گا.