عالمی مقابلوں میں شامل جنوبی افریقہ کے قاری: بغیر کسی استاد کے قاری بنا ہوں

IQNA

عالمی مقابلوں میں شامل جنوبی افریقہ کے قاری: بغیر کسی استاد کے قاری بنا ہوں

13:06 - January 06, 2015
خبر کا کوڈ: 2676680
بین الاقوامی گروپ: محمد ڈیویڈ کا کہنا ہے کہ استادوں کی تلاوت سن کر بھی انسان کافی کچھ سکتا ہے/ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت سے تجربے میں اضافہ ہوا

ایکنا نیوز –  تہران کے عالمی قرآنی مقابلوں میں شریک جنوبی افریقہ کے طالب علم قاری محمد ڈیویڈ نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ وہ بغیر کسی استاد کے پاس پڑھے یا سیکھے تلاوت سن سن کر قاری بنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں شریک ہر طالب علم کو تلاوت کے بعدعلیحدہ روم میں بیٹھا کر اسے سی ڈی  کے زریعے سے اسکی تلاوت چلا کر اسکی خامیاں بتائی جاتی ہیں جس سے طلباء کو کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہیں۔
کیپ ٹاون کے لیڈرشپ کالج کے طالب علم محمد ڈیویڈ نے کہا : چھ سال کی عمر سے تلاوت سنتا اور سیکھنے کی کوشش کرتا آرہاہوں البتہ گذشتہ ایک سال سے استادوں سے رہنمائی لے رہاہوں
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت آپکو ہر جگہ تلاوت سننے اور سیکھنے کی سہولت حاصل ہے
اسلامی ترانوں کے شوقین محمد ڈیویڈ نے کہا کہ بحثیت مسلمان ہمیں قرآن جیسے خزانے پر فخر اور اسپر عمل کی ضرورت ہے
ڈیویڈ کا کہنا ہے کہ قرآن مجید کی وجہ سے اسکی زندگی پر بہت مثبت اثرات پڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ سطح کے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرچکا ہے اورپہلی بار ایک بین الاقوامی مقابلے میں شریک ہوئے ہیں اور اس مقابلے کا معیار بہت بلند تھا 
انہوں نے ایرانی اور مصری قاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مقابلوں میں عمر کا لحاظ بھی رکھا جائے تو بہتر ہے کیونکہ اس مقابلے میں بھی ایک ۴۵ سالہ طالب علم شامل تھا جسکی وجہ سے مقابلہ سخت محسوس ہورہا تھا.

2672215

نظرات بینندگان
captcha