ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق میلاد النبی (ص) کے موقع پر ہر سال مختلف ممالک میں مسلمان جشن میلاد مناتے ہیں
اوراس موقع پر ہفتہ وحدت کی تقاریب کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
ہفتہ وحدت ، ۱۲ ربیع الاول جو اہلسنت کے مطابق یوم میلاد ہے اور ۱۷ ربیع الاول جسکو شیعہ یوم ولادت جانتے ہیں اس پورے ہفتے کو امام خمینی نے ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا تھا
اس پورے ہفتے میں مختلف سیمینار،جشن اور علمی نشستیں منعقد کی جاتی ہیں جنمیں سیرت رسول اکرم(ص) پر گفتگو اور تقاریر کی جاتی ہیں۔
جموں کشمیرمیں شدیدی سردی کے باوجود منعقدہ پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جسمیں شدت پسندی اور داعش جیسی تنظیموں کی مذمت کی گئی۔
علماء نے خطابات میں کہا کہ ہفتہ وحدت کے پروگراموں سے عوام اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں سے آگاہی حاصل کرتے ہیں.