ایکنا نیوز- رہبر انقلاب اسلامی ویب سائیٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کے حقائق کی تحریف پر مبنی دشمنوں کی کوششوں کے مقابلے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایاکہ اس بات کے محرکات موجود ہیں کہ دشمن اسلامی واقعیات کو بھلانے دینےکی کوششیں کریں لیکن جب تک ملت ایران زندہ ہے تب تک ایسا نہیں ہوسکتا۔
رہبر انقلاب نے رسول اکرم {ص}اور امام جعفر صادق {ع}کی ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی واقعیات کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دشمن اس خیال میں خوش تھا کہ انقلاب کی دوسری اور تیسری نسل شاید انقلاب سے دوری اختیار کریں لیکن نسل نو نے انقلاب سے بھرپور وابستگی کا اظھار کرکے دشمنوں کو مایوس کردیا ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ ذلت آمیز وابستگی کو پہلوی حکومت کی ایک خصوصیت قرار دیا اور فرمایا کہ ملت ایران اور انقلاب اسلامی کے ساتھ امریکیوں کی دشمنی کی وجہ یہ ہے کہ ایران کی اسٹریٹیجک پوزیشن اور خصوصیات رکھنے والا ملک انقلاب کی کامیابی کےباعث ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قومی اتحاد کو ایران اسلامی کی آج کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اور فرمایا کہ کسی بھی عنوان اور بہانے کے ساتھ عوام کے درمیان جدائی اور تفرقہ پھیلانا قومی مفادات اور اہداف و مقاصد کے منافی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران مخالف ظالمانہ پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ عوام اور حکام پابندیوں کے اٹھائے جانے سے متعلق دشمن کی شرط کو ، کہ جو اسلام ، خود مختاری اور علمی ترقی سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے ، قبول نہیں کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے دشمن کی طاقت کے مظاہرے میں کمی لانے کا واحد راستہ ایران کو پابندیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کو قرار دیا اور فرمایا کہ حکام کو اغیار کا دست نگر نہیں ہونا چاہۓ۔ اور ان کو جان لینا چاہیۓ کہ حتی ایک قدم کی پسپائی بھی دشمن کی پیشقدمی کا سبب بنتی ہے۔ بنابریں ایسا کچھ کرنا چاہۓ کہ اگر دشمن پابندیاں نہ ہٹائے تب بھی عوام کی ترقی اور ان کی آسائش پر کوئی ضرب نہ لگے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے بعض امریکی حکام کے اس بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر ایٹمی معاملے میں ایران اپنے موقف سے دستبردار ہوجائے تب بھی اس کے خلاف ساری پابندیاں نہیں اٹھائی جائیں گی اور فرمایا کہ ہم مذاکرات کے مخالف نہیں ہیں لیکن اس سلسلے میں حقیقی اور امید بخش نقاط پر توجہ دی جانی چاہیۓ۔ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ ملت ایران کے ساتھ سامراج کی دشمنی ختم ہونے والی نہیں ہے فرمایا کہ حکام کو داخلی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ناقابل اعتماد دشمن کے ہاتھ سے پابندیوں کا حربہ خارج کر دینا چاہیۓ۔ اور جو چیز ان کو اس کے فرائض کی انجام دہی کی قدرت سے ہمکنار کرسکتی ہے وہ عوام اور داخلی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے مستقبل کو درخشاں قرار دیا اور فرمایا کہ ہمارے ملک کے جوان ایسا دن دیکھیں گے جب ظالم اور متکبر دشمن ان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پرمجبور ہوں گے۔