ایکنا نیوز- ہفتہ وحدت , ولادت باسعاد ت رسول اکرم {ص} اور امام جعفر صادق {ع} کے حوالے سے ملک بھر میں جشن میلاد کا سلسلہ جاری ہے اسی حوالے سے کوئٹہ کے مختلف امام بارگاہوں میں جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
گذشتہ رات جشن میلاد علمدار روڑ کی مسجد خاتم الانبیاء میں منعقد کیا گیا جسمیں بڑی تعداد میں پیروان اہل بیت شریک ہوئے۔
اسی سلسلے میں آج رات جشن ولادت کا پروگرام ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے امام بارگاہ امام رضا {ع} میں منعقد ہوگا جسمیں تلاوت قرآن مجید اور منقبت خوانی کے علاوہ سیرت رسول اکرم {ص} اور امام جعفر صادق {ع} کی شخصیت پر تقریر بھی ہوگی۔
اس سلسلے کا آخری پروگرام کل رات امام بارگاہ سید آباد میں منعقد ہوگا ۔ پروگرام مقامی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا جس سے علامہ سید ہاشم موسوی خطاب کریں گے جبکہ منقبت خوانی کا سلسلہ بھی پروگرام کا حصہ ہے۔