کویت ایوارڑ ; بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا انعقاد

IQNA

کویت ایوارڑ ; بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا انعقاد

12:36 - January 10, 2015
خبر کا کوڈ: 2690843
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی حسن قرآت اور حفظ مقابلہ مارچ کے مہینے میں منعقد ہوگا

ایکنا نیوز – اطلاع رساں ادارے «qurankuwait.com» کے مطابق چھٹا بین الاقوامی حسن قرآت اور حفظ مقابلہ کویت ایوراڑ کے عنوان سے مارچ کے مہینے میں منعقد کیا جائے گا
ان مقابلوں میں حفظ، حسن قرآت اور تجوید کے علاوہ قرآن کی فنی خدمات کے شعبے میں بھی مقابلہ شامل ہے جسمیں قرآنی شعبے میں ٹیکنکل  اور اعلی خدمات انجام دینے والوں کو انعام دیا جائے گا
مذکورہ مقابلہ کویت کے وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے
مقابلوں میں حمید‌رضا عباسی اور پیمان ایازی ایرن کی نمائندگی کریں گے
حمید رضا بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرچکا ہے جبکہ پیمان ایازی اہم بین الاقوامی مقابلوں میں کئی بار شریک رہا ہے
کویت ایوارڑ کے گذشتہ مقابلے میں دنیا کے ۵۷ ممالک سے ۱۰۷ قاری شریک تھے ۔ کویت میں ان مقابلوں کے علاوہ مختلف علمی سیمینار اور تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کیا گیا تھا
گذشتہ مقابلے میں «سید‌محمد کرمانی» حسن قرآت جبکہ حسن سلیمانی حفظ میں ایران کی نمایندگی کررہے تھے.

2690777

نظرات بینندگان
captcha