ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Global Muslims»، کے مطابق اسلام مخالف شدت پسندوں نے اس زیر تعمیر مسجد پر حملہ کرکے اسکی دیواروں پر نعرے لکھے اور صلیب کا نشان مسجد میں نصب کیا
چند دن پہلے بھی اسی مسجد پر حملہ کیا گیا تھا
دورماگن مسجد اور مسلم خواتین پر حملوں کو فرانس واقعے اور جرمنی میں اسلام فوبیا کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے
جرمنی میں شدت پسند اور اصلاح طلب تنظیمیں یورپ اور بالخصوص جرمنی میں اسلام اور مسلمانوں کی ترقی اور تعداد میں اضافے کے خلاف آئے روز مظاہرے کررہی ہیں
ان سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ اسلام فوبیا میں بھی شدت آرہی ہے اور مسجدوں پر حملوں کا واقعہ عام ہورہا ہے
.سروے کے مطابق 2001 تا 2011 کے درمیان جرمنی میں 219 بار مساجد پر حملوں کا واقعہ پیش آیا ہے مگر میڈیا اس کو نشر نہیں کررہا
جرمنی کی ۸۲ ملین آبادی میں ۴ ملین مسلمان آباد ہیں ۔