آیسیسکو نے پیغمبر اکرم (ص) کی دوبارہ توہین کی مذمت کردی

IQNA

آیسیسکو نے پیغمبر اکرم (ص) کی دوبارہ توہین کی مذمت کردی

7:31 - January 14, 2015
خبر کا کوڈ: 2707351
بین الاقوامی گروپ؛ اسلامی علمی ثقافتی تنظیم (آیسسکو) نے فرانس کے مختلف جریدے روزنامه «لوموند» اور لیزیکو، لیبراسیون، لومانیتی و لوبوان میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کو قابل مذمت قرار دیا

ایکنا نیوز- آیسیسکو نے فرانس کے مختلف جریدوں میں پیغمبر اکرم (ص) کے حوالے سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی سختی سے مذمت کی ہے۔ مذکورہ خاکے شارلی ایبدو حملے کے جواب میں ان جریدوں میں شائع کیے گیے ہیں۔
آیسیسکو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تعصب اور غیر اخلاقی اقدام سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور ان اقدامات سے نسل ، قوم پرستی اور دہشت گردی میں شدت آسکتی ہے
اس بیان میں کہا گیا: یہ انداز مکمل طور پر آزادی بیان کے خلاف ہے اور اسکا مقصد مسلمانوں کے مقدسات کی توہین پر اصرار کرنا ہے
آیسیسکو نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات اور اقدامات کی بھرپور مذمت کی جائے
اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کرنا بین الاقوامی قوانین اور مذہبی آزادی کے اصولوں کی منافی ہے۔

2706220

ٹیگس: آیسیسکو ، مذمت ، خاکے
نظرات بینندگان
captcha