شیخ الازهر: شیعہ ہمارے مسلمان بھائی ہیں

IQNA

شیخ الازهر: شیعہ ہمارے مسلمان بھائی ہیں

7:46 - January 18, 2015
خبر کا کوڈ: 2720431
بین الاقوامی گروپ: احمد الطیب نے اس افواہ کو کہ انہوں نے ایران اور شیعہ ترقی کو خطرہ قرار دیا ہے رد کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ عوام ہمارے اسلامی برادر ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «شعب مصر» کے مطابق شیخ الازھر  احمد الطیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا : مجھ سے منسوب بیان کہ شیعہ اور ایران ایک خطرہ ہے درست نہیں اور شیخ شلتوت کا واضح بیان اور فتوی سب کے سامنے ہے جسمیں شیعہ سنی اتحاد پر تاکید کی گئی ہے
انہوں نے کہا : شیعہ حضرات ہمارے مسلمان بھائی ہیں اور ہمارا اختلاف صرف چند فروعی اختلاف تک محدود ہے

شیخ الازهر نے عراق اور یمن میں صورتحال پر اشارہ کرتے ہوئے کہا : ان ممالک میں جنگ سیاسی ہے اور اسلام سے صرف اسلحے کے طور پر استفادہ کیا جارہا ہے اور دینی امور کو جنگ میں شامل کرنے کی وجہ سے تشدد میں اضافہ ہورہا ہے۔

2719303

ٹیگس: شیخ ، الازھر ، شیعہ
نظرات بینندگان
captcha