جنوبی افریقہ کے عالم دین: توہین آمیز خاکوں سے لوگ مزید شوق سے اسلام کا مطالعہ کریں گے

IQNA

جنوبی افریقہ کے عالم دین: توہین آمیز خاکوں سے لوگ مزید شوق سے اسلام کا مطالعہ کریں گے

7:33 - January 21, 2015
خبر کا کوڈ: 2737763
بین الاقوامی گروپ: افریقن عالم دین کا کہنا ہے کہ توہین کی وجہ سے لوگ مزید دلچسپی سے اسلام کے بارے میں جستجو اور تحقیق کریں گے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «iol»، کے مطابق جنوبی افریقہ کی مسجد " ونگیٹ" کے عالم دین شیخ احمد طاهر محمد نے سیرت النبی (ص) کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا : نائن الیون کے بعد بھی لوگ اسلام ہی کو قصور وار سمجھتا تھا لیکن میرا ایک رشتہ دار جو امریکہ میں مقیم ہے وہ کہتا ہے کہ اس واقعے کے بعد قرآن نایاب ہوگیا تھا کیونکہ ہر فرد اسلام کو سمجھنے چاہتا تھا
طاهر محمد نے کہا: یہ خود ایک تبلیغ ہے ہمیں غصے میں آنے کی ضرورت نہیں ، ہم صرف اسلام اور حضرت محمد(ص) سے عشق کا پیغام عام کریں گے
انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام امن ومحبت ہے پوری دنیا کے لیے اور یہ درس ہمیں حضرت محمد(ص) سے ملا ہے۔
شیخ محمد نے شارلی ابدو کے حوالے سےکہا کہ تم لوگ دیکھوگے کہ کوئی مسلمان کسی دین کی توہین نہیں کرتا اور نہیں کرے گا اور جو ایسا کرے تو سمجھو کہ وہ مسلمان نہیں کیونکہ اسلام ہمیں اس کی اجازت نہیں دیتا
ہر سال کیپ ٹاون کے مذکورہ پروگرام میں سیرت النبی اور حضرت محمد(ص) کے حوالے سے منعقدہ اس پروگرام میں ہزاروں لوگ سفید کپڑے پہن کر شرکت کرتے ہیں۔
اس سال کے پروگرام میں خاص طور پر حضرت محمد(ص) کے حوالے سے نادرست تصورات مٹانے کا پروگرام بھی مدنظر تھا۔پروگرام میں کیپ ٹاون کے مئیر بھی شریک تھا۔

2735563

ٹیگس: توہین ، عالم ، افریقہ
نظرات بینندگان
captcha