بریگیڈیئر اللہ دادی کی شہادت پر ڈاکٹر لاریجانی کی تعزیت

IQNA

بریگیڈیئر اللہ دادی کی شہادت پر ڈاکٹر لاریجانی کی تعزیت

13:16 - January 21, 2015
خبر کا کوڈ: 2740032
بین الاقوامی گروپ: شہید اللہ دادی خطے میں تکفیری دہشتگردانہ اقدامات کے بعد شام کی حکومت اور ملت کو مشاورت فراہم کرنے کے مقصد سے شام گۓ تھے جہاں وہ حزب اللہ لبنان کے چند کمانڈروں کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہوگۓ

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے شام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیر محمد علی اللہ دادی کی تعزیت پیش کی ہے۔ علی لاریجانی نے شام میں صیہونی حکومت کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر محمد علی اللہ دادی کی شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ اس شجاع مجاہد نے ملت اسلامیہ کے خلاف تیارکی جانے والی شیطانی سازشوں کے مقابلے کے لۓ مؤثر کوششیں کی ہیں۔  علی لاریجانی نے اس  پیغام میں شام میں صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ اور مجرمانہ حملوں کی مذمت کرنے کے علاوہ کہا کہ بریگیڈیر شہید اللہ دادی خطے میں تکفیری دہشتگردانہ اقدامات کے بعد شام کی حکومت اور ملت کو مشاورت فراہم کرنے کے مقصد سے شام گۓ تھے جہاں وہ حزب اللہ لبنان کے چند کمانڈروں کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہوگۓ۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے اس  پیغام میں شہید اللہ دادی کے اہل خانہ کے لۓ صبر اور شہید کے لۓ بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

64148

ٹیگس: اللہ ، دادی ، شہادت
نظرات بینندگان
captcha