ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اماراتالیوم» کے مطابق «شیخه هند بنت مکتوم» قرآنی مقابلہ ان گیارہ مقابلوں میں شامل ہے جو دبئی ایوارڑ کے حوالے سے مقدماتی مرحلوں میں شمار ہوتا ہے
ان مقابلوں میں ۴۲۶ قاری اور حافظ شرکت کررہے ہیں ۔
مقابلوں میں بیس پارے،دس پارے، پانچ پاروں کے علاوہ دس سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے تین پاروں کے حفظ کا مقابلہ شامل ہے
مقابلوں میں بڑی تعداد میں شرکت کو دیکھتے ہوئے پانچ افراد پر مشتمل ججز کمیٹی بنائی گئی ہے
گذشتہ روز کے ابتدائی مقابلوں میں دبئی، عجمان، امالقوین اور رأسالخیمه سے قاری اور حافظ شریک تھے
ان مقابلوں کا فائنل راونڈ دبئی ایوارڑ کے مقابلوں میں منعقد ہوگا ۔ طالبات کے مقابلے الگ منعقد ہوںگے۔