جرمنی میں انتہا پسند گروہ پگیڈا کے خلاف مظاہرے

IQNA

جرمنی میں انتہا پسند گروہ پگیڈا کے خلاف مظاہرے

15:25 - January 27, 2015
خبر کا کوڈ: 2770259
بین الاقوامی گروپ: جرمنی کے ہزاروں شہریوں نے اسلام مخالف انتہا پسند گروہ پگیدا کے خلاف ایک بار پھر مظاہرے کئے ہیں-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- جرمنی کے بائیس ہزار سے زائد شہریوں نے دائیں بازو کے اس انتہا پسند گروہ کے خلاف کئے جانے والے مظاہرے میں شرکت کی اور حکومت سے اس گروہ کا مقابلہ کئے جانے کا مطالبہ کیا- مظاہرین نے اس گروہ کو غیر قانونی اور انتہا پسند قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار د‏ئئے جانے کی ضرورت پر زور دیا- جرمنی میں یہ مظاہرہ ایسی حالت میں کیا گیا کہ لودس باخمان نے گذشتہ ہفتے اس گروہ کی قیادت سے اس وقت استعفی دیدیا جب شہر ڈرسڈن کے پراسیکیوٹر نے اعلان کیا کہ پگیدا گروہ کا یہ لیڈر، جرائم میں ملوّث رہا ہے اور اس کے بارے میں تحقیقات ہورہی ہیں- پگیدا انتہا پسند گروہ، جو نیونازی کا لیبل لگنے سے خود کو بچانے کی کوشش کررہا ہے، تین ماہ قبل جرمنی کے شہر ڈرسڈن میں قائم ہوا ہے، جو داعش دہشتگرد گروہ کے اقدامات کے بہانے ہر ہفتے پیر کے روز احتجاجی ریلیوں اور سڑکوں پر اجتماع کرکے،  غیر ملکیوں اور خاصطور سے مسلمانوں کیلئے جرمنی کے دروازے بند کرنے کے درپے ہے - بتایا جاتا ہے کہ اس گروہ کے افراد پناہ گزینوں کو قبول کرنے کی حکومت کی پالیسی میں تبدیلی کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی بھی کوشش کر رہے ہیں- جرمنی، فرانس کے بعد یورپ کا ایک ایسا بڑا ملک ہے  کہ جہاں مسلمانوں کی کافی آبادی ہے تاہم برلین حکومت کی اسلام مخالف اور نسل پرستانہ پالیسیوں کی بناء پر اس ملک میں آباد اقّلیتی مسلمانوں کو کافی مسائل کا سامنا ہے- جرمنی میں غیر ملکیوں کے خلاف ہونے والے تازہ ترین حملوں میں پناہ گزینوں سے متعلق تین عمارتوں کو نذر آتش کردیا گیا جبکہ ان عمارتوں کی دیواروں پر نازیوں کی ٹوٹی ہوئی صلیب کی علامت اور نسل پرستانہ نعرے لکھے ہوئے تھے- جرمنی کی اندرونی سلامتی کے ادارے نے اس بات تخمینہ لگایا ہے کہ جرمنی میں تقریبا بائیس ہزار انتہا پسند، کہ جن میں ایک چوتھائی سے زائد نیونازی بھی شامل ہیں، سرگرم عمل ہیں-

64511

ٹیگس: جرمن ، مسلمان ، پگیڈا
نظرات بینندگان
captcha