الجزائرمیں تیسری بڑی مسجد اور بلند ترین مینار کی تعمیر شروع

IQNA

الجزائرمیں تیسری بڑی مسجد اور بلند ترین مینار کی تعمیر شروع

14:26 - January 28, 2015
خبر کا کوڈ: 2774658
بین الاقوامی گروپ:الجزائر کے شمالی ساحل پر ایک وسیع مسجد میں دنیا کے بلند ترین مینار کی تعمیر ہو رہی ہے۔ معماروں کے مطابق رقبے کے لحاظ سے یہ دنیا کی تیسری جبکہ افریقہ کی سب بڑی مسجد ہوگی۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان  کے مطابق ایک جانب الجزائر کی جامع مسجد کا گنبدوں والا ہال ہوگا اور دوسری جانب دنیا کا بلند ترین 265 میٹریا 870فٹ کا مینار آسمان سے باتیں کرتا ہوگا۔ اس کے ساتھ درسِ قرآن کے لیے ایک مدرسہ، ایک کتب خانہ، ایک میوزیم ‘پھر کیاریاں اور پھلوں کے پیڑوں والے باغات پھیلے ہوں گے۔لوگ یہاں اپنی کاروں، ٹرام یہاں تک کہ کشتی سے بھی آسکیں گے۔ اس مسجد میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی اور اسے بحیرہ روم میں موجود ایک آبی سیرگاہ سے شاندار دو راہوں کے ذریعے منسلک کر دیا جائے گا،ابھی اس مسجد کا 30 فیصد کام ہی مکمل ہوا ہے ،اس کا ڈیزائن جرمنی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی تعمیر ایک چینی کمپنی کر رہی ہے۔الجزائری حکام کے مطابق یہ عظیم الشان مسجد 2016 کے اختتام تک مکمل ہو جائے گی۔ اس پر ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

188032

نظرات بینندگان
captcha