ایکنا نیوز- شفقنا- شکار پور: سندھ کے ضلع شکار پور کی ایک امام بارگاہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 60 ہو گئی۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے الگ ہونے والے ایک گروپ جند للہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
تنظیم کے ترجمان فہد مروت نے بتایا 'ہمارا ہدف شیعہ مسجد تھی۔۔۔۔ وہ ہمارے دشمن ہیں'۔
جمعہ کو یہاں لکھی درکی ایک امام بارگاہ کربلا معلیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکا ہوا۔
ڈان نیوز کے مطابق شہید ہونے والے 46 افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔