ایکنا نیوز- بلوچستان کے ضلع صحبت پور اور جعفر آباد کے زیراہتمام تنظیم اساتذہ پاکستان کی جانب سے سیرت النبی کانفرنس ( ص ) منعقد کی گئی جسمیں بڑی تعداد میں اساتذہ شریک ہوئے۔
کانفرنس سے شبعہ تعلیم کے اعلی آفیسران نے خطاب کرتے ہوئے رسول اکرم ( ص ) کے حوالے سے توہین آمیز خاکوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مسلمان سنت اور سیرت پر عمل کرکے متحد ہو کر ان سازشوں کو وحدت سے ناکام بنائے۔
مقررین نے کہا کہ طاغوتی قوتیں اسلام اور اسلامی تعلیمات سے گھبرا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہیں اور ان اقدامات سے اسلام کو روکنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس کے سفارت خانے کو بند کرکے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔