غزہ: حماس رہنما کی گاڑی میں بم دھماکہ

IQNA

غزہ: حماس رہنما کی گاڑی میں بم دھماکہ

16:38 - February 07, 2015
خبر کا کوڈ: 2820311
بین الاقوامی گروپ: فلسطین کی تحریک حماس کے ایک رہنما شیخ سامی الھمص کی گاڑی النصیرات کیمپ میں دھماکے سے تباہ ہوگئی

ایکنا نیوز- ایران ریڈیوکے مطابق شیخ سامی الھمص کی گاڑی جمعہ کی رات غزہ کے مرکز میں بم دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہوئی ہے- ابتدائی رپورٹوں کے مطابق سامی الھمص کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا- اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم قریب کی عمارتوں کو کچھ نقصان ضرور پہنچا ہے- کہا جارہا ہے کہ یہ گاڑی شیخ سامی الھمص کے گھر کے سامنے پارک تھی- ا س رپورٹ کے مطابق تحریک حماس سے وابستہ سیکورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں-

65106

ٹیگس: حماس ، گاڈی ، دھماکہ
نظرات بینندگان
captcha