ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «EDP»، کے مطابق اس مسجد پر حملوں کی مذمت کی جارہی ہے
برطانیہ کے شہر نارویچ کی احسان مسجد پر حملے کے وقت رشید نامی شخص جو مسجد میں موجود تھا کا کہنا ہے کہ مسجد کے شیشے ٹوٹنے کی آواز آئی جس سے میں گھبرا گیا ۔ اس مسجد پر یہ پہلا حملہ ہے۔ پیرس واقعے کے ایک مہینے بعد نارویچ شہر میں مسجد پر حملہ خطرے کی گھنٹی ہے جس سے صلح و امن کی فضاء کو نقصان پہنچ سکتا ہے
پیرس واقعے کے بعد یورپ کے مختلف شہروں میں مسجدوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ۔