ہالینڈ میں «حلال» نمایش کا اہتمام

IQNA

ہالینڈ میں «حلال» نمایش کا اہتمام

7:38 - February 11, 2015
خبر کا کوڈ: 2834863
بین الاقوامی گروپ: یورپ میں پہلی حلال نمائش ۱۵ اور ۱۶ اپریل کو ہالینڈ میں اسلامی مصنوعات کی تجارت میں فروغ کے لیے منعقد کی جائے گی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے اینا کے مطابق حلال پروڈکٹ کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر یورپ میں پہلی حلال نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے
یورپ میں حلال مصنوعات کی فروخت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے کیونکہ اس وقت یورپ میں پچاس ملین کے لگ بھگ مسلمان بسر کررہے ہیں اور حلال مصنوعات کی مد میں سالانہ ۷۰ ارب ڈالرزر مبادلہ کمایا ہے
رپورٹ کے مطابق ہالینڈ اس حوالے سے بہترین اور مناسب ترین یورپی ملک میں حلال مصنوعات کے حوالے سے سمجھا جاتا ہے ، نمایش میں بیوٹیشن،غذایی مواد اور اقتصادی خدمات شامل ہوں گے
ہالینڈ میں منعقد ہونے والی اس نمایش میں ۱۰۰ سے زائد کمپنیوں کی شرکت متوقع ہیں ۔ نمایش گاہ کے ہمراہ مختلف اقتصادی نشستیں بھی منعقد ہوں گی جنمیں تجارتی شعبوں میں تجربوں کے  حوالے سے تبادلے خیال ہوں گے
نمایشگاہ منتظمین کے مطابق اس نمایش میں ترکی،جرمنی،ملایشیاء،بلجیم،سعودی عرب،فرانس،مراکش،پاکستان،تیونس،ڈنمارک،عراق اور دیگر ممالک سے ہزاروں لوگ شریک ہوں گے۔

2831639

ٹیگس: ہالینڈ ، حلال ، کمپنی
نظرات بینندگان
captcha