مصری مفتی اعظم : داعش مفسد فی الارض ہے / تکفیریوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں

IQNA

مصری مفتی اعظم : داعش مفسد فی الارض ہے / تکفیریوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں

12:50 - February 14, 2015
خبر کا کوڈ: 2848455
بین الاقوامی گروپ: مفتی شوقی علام نے واضح کیا ہے کہ داعش اور تکفیری فساد پھیلانے والے ہیں اور انکا اسلام سے کوئی سروکار نہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الأهرام» کے مطابق مفتی شوقی علام نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ داعش اور تکفیریوں کی سوچ اسلام سے وابستہ نہیں اور یہ صرف فساد پھیلانے والے دہشت گرد ہیں
انہوں نے کہا کہ تکفیریوں کا خطرہ دشمنوں کے خطرے سے زیادہ ہے۔ ہمارے نبی رسول اکرم (ص) قیدیوں کے حقوق بھی فرما گئے ہیں لیکن داعش دعوی کرتی ہے کہ خلیفہ اول نے بھی «الفجاءة السلمی» نامی شخص کو زندہ جلایا تھا جبکہ علما متفقہ طور پر اس روایت کو رد کرتے ہیں 
لہذا داعش کے ہاتھوں معاذ الکساسبه،کا جلانا کسی صورت اسلام سے مربوط نہیں۔
مصری مفتی نے کہا : خداوند متعال آیت 8 اور 9 سوره «الانسان» میں قیدیوں سے حسن سلوک کے بارے میں فرماتا ہے کہ : «وَیُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْکِینًا وَیَتِیمًا وَأَسِیرًا* إِنَّمَا نُطْعِمُکُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِیدُ مِنکُمْ جَزَاء وَلَا شُکُورًا»
ترجمہ: اور خدا سے دوستی کے لیے مسکین،یتیم اور قیدی کو خوراک کھلاتے ہیں ۔ ہم خدا کی رضا کے لیے تمھیں کھلاتے ہیں اور اس کا بدلہ تم سے نہیں چاہتے۔
جبکہ داعش قتل،زندہ جلانے اور دہشت گردی کو جہاد قرار دیتی ہے اور خدا پر ایمان رکھنے والوں کے قتل کا حکم صادر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسلام کے دشمن ہیں اور خدا نے فساد پھیلانے والوں پر لعنت کی ہے۔

2844145

ٹیگس: اسلام ، داعش ، مصر
نظرات بینندگان
captcha