ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع»کے مطابق شیخ الازھر کے ڈپٹی عباس شومان نے جمعے کے خطبے میں کہا کہ مغرب مختلف واقعات کے حوالے سے دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے
انہوں نے کہا : اگر کوئی ایک امریکن ہلاک کیا جاتا ہے تو میڈیا اسے سپر لیڈ کے طور پر پیش کرتا ہے مگر مسلمانوں کے قتل پر یوں ظاہر کیا جاتا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔
عباس شومان نے مغربی ممالک کو عدل و انصاف سے کام لینے کی تاکید کرتے ہوئے امریکہ میں تین مسلمان طالب علم کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا
انہوں نے کہا کہ جامعہ الازھر کا ادارہ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ سارے ممالک دہشت گردی کے خلاف یکساں رد عمل ظاہر کریں۔