پاکستان؛ قرآن اکیڈمی کی زیر سرپرستی مقابلہ فوتسال کا انعقاد

IQNA

پاکستان؛ قرآن اکیڈمی کی زیر سرپرستی مقابلہ فوتسال کا انعقاد

8:52 - February 15, 2015
خبر کا کوڈ: 2852670
بین الاقوامی گروپ: عون و محمد قرآنی اکیڈمی کی جانب سے مقابلے کی اختتامی تقریب میں صوبائی ممبر اسمبلی آغارضا کی شرکت

ایکنا نیوز: کوئٹہ کی عون و محمد قرآنی اکیڈمی کی جانب سے 18 جنوری کو فوتسال ٹورنامنٹ شروع کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا صاحب تھے۔ علاوہ ازیں دیگر مہمانان خاص میں پرنسپل جنرل موسی کالج جناب مختار جعفری صاحب ، کیپٹن سخاوت حسین ، پروفیسر جواد ، پروفیسر محمد علی ، کونسلر کربلائی رجب علی ، کربلائی حسین علی ، کوثر علی کوثر ، کیپٹن ذاکر حسین ، سید یوسف آغا ، عارف حسین ، محمد علی قائمی صاحب بھی شریک تھے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام میں مہمانان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ آغا رضا نے ونر ٹیم کے لیے مبلغ 5000 روپے اور رنر تیم کے لیے مبلغ 3000 ، بہترین کھلاڑی اور ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑی کو بھی مبلغ 3000 ہزار روپے فی کس اعلان کیا ۔ علاوں ازیں اکیڈمی کے لیے 15 عدد کمپیوٹراور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

نظرات بینندگان
captcha