ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- یمن کے سابق ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آبنائے باب المندب کا کنٹرول یمن کی فوج کے ہاتھ میں ہے اور مصر جیسے ملکوں کو تشویش نہیں ہونی چاہئے، کہا کہ یمن میں بدامنی کا سبب، اسرائیل، قطر اور ترکی کی خفیہ ایجنسیاں ہیں- سحرعالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سابق ڈکٹیٹرعلی عبداللہ صالح نے روزنامہ "المصری الیوم" کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ملک میں بیرونی مداخلت کو یمن میں بدامنی کا باعث قراردیا- علی عبداللہ صالح نے قطر، ترکی اور صیہونی حکومت کے کردارکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر نہ صرف یمن میں بلکہ تمام عرب ممالک میں مداخلت کرتا ہے- انہوں نے کہا کہ قطر، یمن میں عملی طور پر مداخلت کررہا ہے اوراس کے ساتھ اسرائیل اور ترکی کی خفیہ ایجنسیاں بھی شامل ہیں-