دہشت گردی میں ملوث مدارس اور انکی سرپرستوں اور جو طاقتیں انکو سپورٹ کررہی ہیں اسکا تدارک کیا جائے : حبیب اللہ شاہ چشتی

IQNA

دہشت گردی میں ملوث مدارس اور انکی سرپرستوں اور جو طاقتیں انکو سپورٹ کررہی ہیں اسکا تدارک کیا جائے : حبیب اللہ شاہ چشتی

7:31 - February 20, 2015
خبر کا کوڈ: 2871568
بین الاقوامی گروپ:آرمی آپریشن جاری ہے اور امید یں اس آپریشن سے وابستہ ہیں دیکھیے فوج قوم کو کیا پیش کرتی ہے۔

دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں افسوسناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ ان واقعات میں اکثر مسلمان اور مسلمان ممالک میں پیروان اہل بیت اور اہل بیت اطھار سے محبت رکھنے والے اہل سنت بھی بڑی تعداد میں قربانی دے رہے ہیں۔
پاکستان میں حالیہ فوجی آپریشن کے اعلان کے بعد شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اور ان حملوں میں مساجد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ملک بھر میں ایک طرف مظاہرے بھی ہورہے ہیں مگر دہشت گردی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اس حوالے سے ایکنا نیوز نے اہل سنت کے ناموردانشور اورسنی سپریم کونسل کے ڈپٹی چیرمین حبیب اللہ شاہ چشتی سے  ٹیلی فون پر گفتگو کی جسکا خلاصہ حاضر خدمت ہے۔
ایکنا : پاکستان میں شعیہ سنی عوام پر حملوں کے خلاف دہشت گردی پر احتجاج سے حکومتی رویے پر کوئی تبدیلی آرہی ہے ؟
حبیب اللہ شاہ چشتی: مظاہروں سے حکومت پر دباو میں اضافہ ہوگا ۔ البتہ دہشت گردی کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ورنہ ہم نے بیس سال پہلے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث مدارس اور انکی سرپرستوں اور جو طاقتیں انکو سپورٹ کررہی ہیں اسکا تدارک کیا جائے مگر کسی نے ہماری بات پر توجہ نہیں دی۔ اس وقت بھی آرمی آپریشن جاری ہے اور امید یں اس آپریشن سے وابستہ ہیں دیکھیے فوج قوم کو کیا پیش کرتی ہے۔
ایکنا نیوز- دہشت گردانہ کاروائی بالخصوص اہل تشیع کے خلاف واقعات کے حوالے سے دیگر مذاہب ،مسالک اور بالخصوص علماء کی ذمہ داری کے حوالے کچھ فرمانا پسند کریں گے ؟
حبیب اللہ شاہ چشتی: ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرے اور خاص کر علماء کی ذمہ داری زیادہ ہے علماء کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں اتحاد کا درس دیں اور اسلام کے خلاف سازشوں سے ہوشیار کریں اور اگر عوام میں شعور پیدا ہوا تو خودبخود مسائل حل ہوں گے۔
ایکنا نیوز- حکومتی اقدامات کے نتایج سے کیا آپ لوگ مطمین ہیں ؟
حبیب اللہ شاہ چشتی:  دیکھیے حکومت کہہ رہی ہے کہ موثر اقدامات کیے جاییں گے اور سب سے بڑا کام مدارس ریفارمز کا ہیں اگر حکومت مدارس کو سسٹم میں لانے میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو بڑا مسلہ حل ہوگا ۔ ہم منتظر ہیں کہ ان اقدامات سے کیا نتایج سامنے آتے ہیں ۔
ایکنا : واقعات کو روکنے کے حوالے سے حکومت کی ذمہ داری کیا بنتی ہے  ؟
حبیب اللہ شاہ چشتی: حکومت کوشش کررہی ہے مگر دہشت گردی کی جڑیں مضبوط ہوچکی ہیں اور ماضی میں دہشت گردی کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ۔ ملک میں انکے حامی کافی ہیں لہذا انکو ہینڈل کرنے میں وقت درکار ہوگا اور مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے
ایکنا : ان حملوں اور واقعات سے طالبان اور انکے حامی کیا سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟
حبیب اللہ شاہ چشتی: ان کاروائیوں کے پیچھے بین الاقوامی ایجنڈا ہے جو پاکستان اور اسلام مخالف سازشوں پر مبنی ہے یہ اسلام دشمن ممالک یہاں کے حالات خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور شیعہ سنی سازش کے زریعے سے وہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بھی خراب کرنے کو کوشش کررہے ہیں۔ لہذا ان عوامل پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

ٹیگس: حبیب ، اللہ ، شاہ ، چشتی
نظرات بینندگان
captcha