اسلو؛ یہودیوں سے اظھار یک جہتی

IQNA

اسلو؛ یہودیوں سے اظھار یک جہتی

12:42 - February 23, 2015
خبر کا کوڈ: 2886966
بین الاقوامی گروپ: ہزاروں مسلمانوں نے یہودی عبادت گاہ کے باہر امن کی ڈھال بنائی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «World Bulletin» کے مطابق اوسلو میں ہزاروں مسلمانوں نے یہودی عبادت گاہ کے باہر اپنے ہاتھوں کی ڈھال بنائی جسے منتظمین نے امن کی ڈھال قرار دیا۔ اس کا اہتمام مسلمانوں کی جانب سے یہودیوں پر انجام شدہ بعض ناگوار واقعات کے بعد کیا گیا، منتظمین میں شامل حاجرہ ارشد نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ اسلام محبت اور اتحاد کا مذہب ہے۔
ناروے میں بہت کم یہودی آباد ہیں اور ناروے میں صرف دو یہودی عبادت گاہ موجود ہیں
  هاجره ارشد کا کہنا ہے کہ اس مظاہرے سے ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام عشق اور احترام کا دین ہے اور کسی ایک دو فرد کا یہودیوں پر حملے سے یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ سب ایک جیسے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مظاہرے کا مطلب یہ بھی نہیں کہ ہم صھیونیوں کی حمایت کررہے ہیں بلکہ عام یہودیوں کو صھیونیوں سے الگ دیکھنا ہوگا کیونکہ اکثر یہودی صھیونی پالیسیوں  سے بیزار ہیں۔
ناروے میں مسلمان اور یہودی آپس میں اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔

2881455

نظرات بینندگان
captcha