ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «السومریه نیوز»،کے مطابق داعش کا نیا حکمنامہ صادر کیا گیا ہے جسکے مطابق موصل کی مساجد پر سے اسم محمد (ص) اور تصاویر مٹانے کا حکم دیا ہے
اس حکم کے تحت گذشتی دنوں جامع مسجد خضر اور شیخ محمود کے مرقد کو نابود کیا گیا
اسی طرح داعش کی جانب سے موصل میں ایک نہایت قدیم درازہ «نرکال» کو بھی تباہ کردیا گیاہے۔
عالمی میڈیا پر نشر شدہ تاریخی آثار کو مٹانے کی فلم بھی داعش کی تباہ کاریوں اور حماقتوں کی دلیل ہے جسمیں موصل شہر میں ہزاروں سال پرانے آثار کو وحشیانہ انداز میں تباہ کیا جارہا ہے.